امراوتی ۔آندھرا پردیش میں کورونا کیسوں میں بتدریج گراوٹ آتی جا رہی ہے ۔ آج ریاست میں کورونا کے 7796 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ پیر کو نئے کیس 4 ہزار سے کم تھے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد میں بھی گراوٹ آ رہی ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں 77 اموات کی اطلاع ہے ۔ محکمہ صحت کے بلیٹن میں کہا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 89,732 معائنے کئے گئے ۔ اس دوران 13,641 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔