آندھرا پردیش میں کورونا کے 9,881 نئے کیس

   


امراوتی ۔ آندھرا پردیش میں کورونا کے 9,881 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک ریاست میں متاثرین کی تعداد 10,43,441 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 51 اموات ہوئی ہیں۔ اب تک فوت افراد کی تعداد 7,736 تک جا پہونچی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اب ریاست میں جملہ 95,131 ایکٹیو کیس ہیں ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں یہاں جملہ 74,000 معائنے کئے گئے تھے ۔ چتور اور نیلور ضلعوں میں مہلوکین کی تعداد سب سے زیادہ بتائی گئی ہے ۔ وزیر صحت اے کے کرشنا نے کہا کہ دواخانوں میں 30 فیصد تک آکسیجن ضائع کی جا رہی ہے ۔