آندھرا پردیش میں 11 نومبر کو قومی یوم تعلیم تقاریب

   

حیدرآباد۔/3نومبر ، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی کے زیر اہتمام11 نومبر کو جشن قومی یوم تعلیم اور یوم اقلیتی بہبود کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ صدرنشین اردو اکیڈیمی ندیم احمد نے بتایا کہ ہر سال کی طرح ریاستی سطح پر قومی یوم تعلیم پروگرام کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریںگے۔ تقریب میں اردو زبان کی ترقی و ترویج میں اہم خدمات انجام دینے والے شعراء اور ادیبوں کو ایوارڈس پیش کئے جائیں گے۔ ہر ضلع سے 10 اردو اساتذہ اور ایس ایس سی کے 10 اردو میڈیم طلبہ کو ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 5 نومبر ہے۔ ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی عبدالقادر نے بتایا کہ اردو اکیڈیمی کے ای میل پر درخواستیں روانہ کی جاسکتی ہیں جس میں تعلیمی قابلیت اور دیگر ضروری دستاویزات کو شامل کیا جائے۔ر