آندھرا پردیش میں 17 ہزار افراد محفوظ مقامات منتقل

   

Ferty9 Clinic

امراوتی 3 جولائی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش میں مشرقی اور مغربی گوداوری اضلاع میں کئی گاوں اب بھی ریاست کے دیگر مقامات سے کٹے ہوئے ہیں کیونکہ دریائے گوداوری میں سطح آب میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ان اضلاع میں جملہ 17 ہزار افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ دو اضلاع کے کئی منڈلوں میں 52 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں تاہم کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کو راحت و بچاو کے کاموں کیلئے تیار رکھا گیا ہے ۔