آندھرا پردیش میں 28 جولائی کو منعقد شدنی اردو دانی ، اردو انشاء کے امتحانات ملتوی

   

Ferty9 Clinic

وجئے واڑہ ۔ 27 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر شیخ محمد نعمان چیرمین آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ آندھرا پردیش اردو اکیڈیمی ، عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ اور ادارہ ادبیات اردو حیدرآباد کے اشتراک سے 28 جولائی کو ریاست آندھرا پردیش میں منعقد ہونے والے اردو دانی اور اردو انشاء کے امتحانات بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کردئیے گئے ہیں ۔ ڈاکٹر شیخ محمد نعمان نے بتایا کہ ان امتحانات کی نئی تاریخ کا بہت جلد اعلان کیا جائیگا ۔۔