امراوتی ۔ آندھرا پردیش حکومت نے 7 جون سے دسویں جماعت کے امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ریاستی وزیر تعلیم اے سریش نے یہ بات بتائی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کورونا وباء پر قابو پانے جو اقدامات کئے ہیں اس کے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امتحانات منعقد کرنے کا واحد مقصد ریاست کے طلبا کے مستقبل کو تابناک بنانا ہے ۔ انہوں نے تمام دسویں جماعت کے طلبا سے کہا کہ وہ امتحان کی تیاری کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے قطعی فیصلہ کیا جائیگا ۔