آندھرا پردیش میں 9 ستمبر تک شدید بارش کی پیش قیاسی

   

حیدرآباد ۔ 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) ابھی جبکہ آندھرا پردیش کے کئی علاقے حالیہ بارش اور سیلاب کی صورتحال سے ابھر رہے ہیں محکمہ موسمیات نے ریاست میں 9 ستمبر تک مزید شدید بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے جس کے نتیجہ میں آندھرا پردیش میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔محکمہ نے کہا کہ ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ مقامات اور یانم میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ شمالی اور جنوبی آندھرا ‘ یانم اور رائلسیما میں 40 کیلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کا بھی امکان ہے ۔