آندھرا پردیش: ویزاگ میں ایل جی پولیمرس انڈسٹری میں گیس لیک، 3افراد فوت اور ہزاروں متاثر

,

   

حیدرآباد: ویزاگ کے وینکٹاپور میں ایل جی پولیمرس انڈسٹری میں آج صبح تقریبا 10.30 بجے گیس لیک ہونے کا سانحہ واقعہ پیش آیا۔ وزیر اعلی آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے حکام کو فوری ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

گیس لیک کی وجہ سے ہزاروں افراد بے ہوش کر سڑکوں پر گر رہے ہیں جبکہ تین افراد کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ وزی اعظم نریندر مودی نے بھی وزیر اعلی جگن موہن ریڈی کو تیقن دیا کہ مرکز کی جانب سے ہر ممکنہ مدد کی جائے گی۔

YouTube video

عوام کی مدد کیلئے فوج کو عوامی علاقہ میں اتارا گیا ہے۔ وزیر نظم و نسق تلنگانہ کے تارک راما راؤ نے بھی اس واقعہ پر ٹوئٹر کے ذریعہ اظہار افسوس کیا۔