وجئے واڑہ :29 جنوری ( ایجنسیز ) آندھرا پردیش بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ گریڈ دینے کے طریقہ کو ترک کردیا جائے اور آئندہ تعلیمی سال سے آندھرا پردیش کا بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن طلبہ کو صرف نشانات پر مبنی میمورنڈم فراہم کرے گا حالانکہ طلبہ یونینیں اس نظام کی مخالف ہیں اور کارپوریٹ تعلیمی اداروں کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہی ہیں۔