حیدرآباد: سینئر تلگودیشم پارٹی کے لیڈر اور سابق اسمبلی اسپیکر کوڈیلا شیوا پرساد راؤ کا آج ایک خانگی اسپتال میں دنیا سے چل بسے۔ قومی خبررساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق شیوا پرساد کوڈیلا نے حیدرآ باد میں واقع اپنی رہائش میں پھانسی لے کر خودکشی کی ہے جس کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔“ وہ 72 سال کے تھے۔
Andhra Pradesh Chief Minister YS Jagan Mohan Reddy expresses grief over the death of former Andhra Pradesh Speaker, Kodela Siva Prasada Rao and conveyed his condolences to the bereaved family members. (file pic) pic.twitter.com/maFNQIDbqV
— ANI (@ANI) September 16, 2019
ان کے افراد نے انہیں فوری ننداموری باساراواما تاراکم ہاسپٹل بنجارہ ہلز منتقل کیا جہاں ڈاکٹرس نے انہیں وینٹیلٹر پر رکھ کر انہیں بچانے کی کوشش کی لیکن آج 12.15بجے دن وہ چل بسے۔ تاہم ڈاکٹرس نے ان کی موت پر فی الحال کوئی نوٹس جاری نہیں کی۔ واضح رہے کہ شیوا پرساد آندھراپردیش کے سابق اسپیکر رہ چکے ہیں۔ پسماندگان میں بیوہ ششی کلا کے علاوہ ایک لڑکا شیوارام اور ایک دختر وجے لکشمی شامل ہیں۔ ان کے ایک بیٹے کا انتقال دوسال قبل ہوا۔بی جے پی ترجمان کے کرشنا ساگر راؤ نے کہا کہ آندھراپردیش کے سابق اسپیکر کی خودکشی کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔میں ا ن کے گھروالو ں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور دعاء کرتاہو ں کہ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔“ آندھراپردیش کے وزیر اعلی جگن موہن ریڈی نے بھی ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔