آندھرا پردیش کے 3 نئے وزراء نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔12 جون(یواین آئی ) آندھرا پردیش کے 3 نئے وزراء نے آج اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ سیکریٹریٹ کے چوتھے بلاک میں واقع دفتر میں وزیر سماجی بہبود کے طور پر پر وشواروپ نے ذمہ داری سنبھال لی ۔اس موقع پر انہوں نے آٹھ اضلاع میں اسٹیڈی سنٹرز کے قیام کے سلسلے میں پہلی فائل پر دستخط کیے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہتر تعلیم کی فراہمی کے نشانے کے ساتھ وہ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے الاٹ کردہ رقم میں سے 10 فیصد بھی خرچ نہیں کی تھی ۔ اس کے علاوہ وزیر امکنہ رنگاناتھ راجو نے اپنے چیمبر میں اپنی ذمہ داری سنبھالی۔ اس موقع پر پوجا کا پروگرام بھی ہوا ۔ وزیرریونیو کے طور پر پی سبھاش چندر بوس نے بھی اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی اضلاع کی تنظیم نو کے عمل کا آغاز کیا جائے گا۔