آندھرا پردیش ہائیکورٹ کے لئے تین نئے ججس کا تقرر

   

امراوتی 2 مئی ( پی ٹی آئی ) آندھرا پردیش ہائیکورٹ کیلئے تین نئے ججس کا تقرر عمل میں آیا ۔ چیف جسٹس جتیندر کمار مہیشوری نے بی کرشنا موہن ‘ کے سریش ریڈی اور کے للیتا کماری کو آج حلف دلایا ۔ صدر رام ناتھ کووند نے تین ججس کا تقرر عمل میں لایا تھا جس کے نتیجہ میں ہائیکورٹ میں بشمول چیف جسٹس ججس کی تعداد 21 ہوگئی ۔ ہائیکورٹ کے رجسٹرار جنرل ( انچارچ ) بی راج شیکھر نے صدارتی احکام پڑھ کر سنائے جس کے بعد ان کی حلف برداری ہوئی ۔