حیدرآباد۔/3 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ نے تلگودیشم کے 6 قائدین کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی ۔ صدر تلگودیشم چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری کے بعد تلگودیشم نے بند منایا تھا۔ بند میں شریک قائدین کے خلاف پولیس نے دفعہ 307 کے تحت مقدمہ درج کیا۔ تلگودیشم قائدین نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرکے ضمانت کی اپیل کی۔ عدالت نے ان کے وکیل وی وی لکشمی نارائنا کے دلائل کی سماعت کی۔ حکومت کی جانب سے سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کی۔ قائدین کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقامی کارروائی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائدین کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے دفعہ 307 کے استعمال پر اعتراض کیا گیا۔ عدالت نے فریقین کی سماعت کے بعد 6 قائدین کو ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی۔