آندھرا پردیش ہائی کورٹ کی حیثیت سے جسٹس دونادی کی حلف برداری

   

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : جسٹس دونادی رمیش نے آندھرا پردیش ہائی کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا ۔ انہیں ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر نے حلف دلایا ۔ جسٹس دونادی رمیش الہ آباد ہائی کورٹ سے تبادلے کے بعد اے پی ہائی کورٹ کو واپس آئے ۔ جسٹس رمیش کا آبائی مقام چتور ضلع میں مدن پلی کے قریب واقع کمما پلی ہے ۔ وہ 27 جون 1965 کو اناپورنا اور نارائنا نائیڈو کے ہاں پیدا ہوئے ۔ نارائنا نائیڈو پنچایت راج محکمہ میں بطور انجینئر کام کرتے تھے ۔ جسٹس رمیش نے سری وینکٹیشورا آرٹس کالج تروپتی سے اپنی ڈگری مکمل کی ۔ انہوں نے وی آر لا کالج نیلور سے قانون کی تعلیم حاصل کی ۔ وہ 1990 میں اے پی بار کونسل میں بطور وکیل رجسٹرڈ ہوئے اور ہائی کورٹ میں پریکٹس شروع کی ۔ جب جسٹس پی ایس نارائنا ایڈوکیٹ تھے تو انہوں نے اپنے دفتر میں جونیر ایڈوکیٹ کے طور پر کام کیا اور پیشہ وارانہ مہارتیں سیکھیں ۔ انہوں نے دسمبر 2000 سے 2004 تک گورنمنٹ ایڈوکیٹ ( جی ڈی ) کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ انہوں نے 2013 تک اے پی سروا سکھشا ابھیان کے اسٹانڈنگ کونسل کے طور پر کام کیا ۔ انہوں نے 2014 سے 2019 تک اسپیشل گورنمنٹ ایڈوکیٹ کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ انہیں اے پی ہائی کورٹ کے جج کے طور پر مقرر کیا گیا اور جنوری 2020 کو ان کا تبادلہ ہوا ۔ 24 جولائی 2023 میں الہ آباد ہائی کورٹ میں چارج سنبھالا اور اب انہیں حال ہی میں اے پی ہائی کورٹ منتقل کردیا گیا ۔۔ ش