حیدرآباد۔ 13 اگست (سیاست نیوز) آندھرا پردیش ہائی کورٹ میں چہارشنبہ کے روز چار نئے ججوں نے حلف لیا جس سے ججوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور عدالتی امور کی رفتار میں بہتری کی امید کی جا رہی ہے ۔ جسٹس نونپلی ہری ناتھ، جسٹس منڈوا کرنمائی، جسٹس جگدام سومتی اور جسٹس نیپتی وجیالو نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ حال ہی میں سپریم کورٹ کے کالیجم نے ان کے ناموں کی سفارش کی تھی جس کوصدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منظور کرلیاتھا۔ حلف برداری کی سادہ اور مختصر تقریب ہائی کورٹ میں چیف جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جنہوں نے چاروں ججوں کو حلف دلایا اور نئے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں سینئر ججوں، وکلاء اور عدالتی افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تقرری سے زیر التواء مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے گی ۔ ش
اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں مزید سہولت ملے گی۔