آندھرا پردیش : 175اسمبلی نشستوں کیلئے 3,989امیدوار وں نے پرچہ داخل کیا ۔ 

,

   

امراوتی : الیکشن کمیشن کی جانب سے جیسے ہی انتخابات کے لئے تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ امیدواروں میں جوش و خروش امڈ پڑاہے ۔ ریاست آندھراپردیش میں اسمبلی انتخابات کیلئے ہزاروں پرچے نامزدگی داخل کیا گیا ہے جب کہ اسمبلی کی نشستو ں کی تعداد صرف 175ہے ۔ الیکشن کمیشن اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اس با ت کا انکشاف کیا کہ اسمبلی کے 175نشستوں کیلئے 3,989امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔

ذرائع کے مطابق حلقہ اسمبلی منگلاگیری سے سب سے زیادہ پرچے نامزدگی داخل کئے گئے ۔ سرکاری ویب سائٹ کے مطابق 25لوک سبھا نشستوں کیلئے 596امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے ۔ اس الیکشن میں تلگو دیشم پارٹی ، وائی ایس آر کانگریس پارٹی اور جنا سینا پارٹی نے نئے امید واروں کو میدان میں اتارا ہے ۔