آندھرا پنچایت انتخابات ‘ ایک امیدوار نے انتخابی نشان ذیب تن کیا

   

گما لکشمی پورم ( اے پی ) آندھرا پردیش میں پنچایت انتخابات کے دوران وجیا نگرم ضلع میں گما لکشمی پورم کے ایک امیدوار نے رائے دہندوں پر اثر انداز ہونے اپنا انتخابی نشان ’ گون ‘ ذیب تن کیا ہے ۔ ایم سرینواس راو اور ان کے دوست گون پہن کر مارکٹ میں پہونچ رہے ہیں اور ایک وارڈ کیلئے سرینواس کی امیدواری کے حق میں مہم چلا رہے ہیں۔ سرینواس راو ہلکے رنگ کا اور ان کے دوست گہرے رنگ کا گون پہن کر رائے دہندوں سے ملاقات کر رہے ہیں۔ سرینواس راو نے کہا کہ چونکہ ان کا انتخابی نشان گون ہے اس لئے وہ اسے پہن کر رائے دہندوں سے رجوع ہو رہے ہیں اور ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔ سرینواس راو گاوں میں اور بازاروں میں دوکانات وغیرہ پر پدیاترا کرتے ہوئے اپنے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کر رہے ہیں۔