آندھرا : کورونا سے فوت افراد کی آخری رسومات کیلئے 15 ہزار روپئے کی امداد

   

حیدرآباد۔آندھرا پردیش کی جگن موہن ریڈی حکومت نے کورونا سے فوت افراد کی آخری رسومات کیلئے 15 ہزار روپئے منظور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پرنسپل سکریٹری میڈیکل اینڈ ہیلت انیل کمار سنگھل نے جی او آر ٹی 236 جاری کیا۔ کہا گیا کہ تمام ضلع کلکٹرس کو اجازت دی گئی کہ وہ کورونا سے فوت افراد کی آخری رسومات کیلئے 15 ہزار روپئے منظور کریں۔ کمشنر ہیلت اینڈ فیملی ویلفیر تمام ضلع کلکٹرس کو درکار فنڈز جاری کریں گے۔ کلکٹرس سے کہا گیا کہ وہ حکومت کے احکام پر موثر عمل کریں۔