حیدرآباد ۔ 29 ؍ ڈسمبر (این ایس ایس ) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و بلدی نظم و نسق کے ٹی راماراؤ نے کہا ہے کہ آندھراپردیش کی عوامی ہی ان کے چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی کی طرف سے پیش کردہ تین راجدھانیوں (صدر مقام)کی تجویز پر کوئی فیصلہ کریں گے ۔ کے ٹی آر اے آندھراپردیش میں تین شہروں میں صدر مقام درجہ دینے کے بشمول دیگر کئی مسائل پر سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ آندھراپردیش کے کسان تین صدر مقام کے قیام کی تجویز کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کنندہ نے ان سے کہا تھا کہ وہ یہ بھول جائیں کہ تلنگانہ کے شخص ہیں اور صرف ایک عام شخص کی حیثیت سے اس مسئلہ پر جواب دیں جس پر کے ٹی آر نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر فیصلہ کرنے والے شخص بھی نہیں ہیں ۔ چنانچہ یہ آندھراپردیش کی عوام پر منحصر ہے کہ کوئی فیصلہ کریں ۔