امراوتی ۔ آندھرا پردیش کے ایک سرکاری دواخانہ میں ایک شخص کی نعش کو کتا چباتا ہوا پایا گیا ہے ۔ نعش پر کاٹے جانے کے زخم موجود ہیں اور اس شخص کا کان جزوی طور پر غائب پایا گیا ہے ۔ اس واقعہ کی تحقیقات کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ متوفی کے افراد خاندان کا کہنا ہے کہ اسے 5 اگسٹ کو کورونا پازیٹیو آنے کے بعد دواخانہ میں شریک کیا گیا تھا ۔ تاہم دواخانہ حکام نے اس کے داخلہ کا ریکارڈ نہ ہونے کا ادعا کیا ۔