نئی دہلی 24 اپریل ( پی ٹی آئی ) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج حکومت سے مطالبہ کیا کہ گجرات میں لاک ڈاون کی وجہ سے پھنسے ہوئے آندھرا پردیش کے مچھیروں کی مدد کی جائے ۔ انہیں ریلیف کیمپ کو منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائے گئے لاک ڈاون کے نتیجہ میں آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار مچھیرے گجرات میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہیں۔ وہاں صفائی نہیں ہے اور انہیں پانی اور غذا تک بھی نہیں مل پا رہی ہے ۔ یہ لوگ ایک مہینے سے اپنی کشتیوں تک محدود رکھے گئے ہیں۔ یہاں صفائی کا کوئی انتظام نہیں ہے ۔ مرکزی حکومت کو چاہئے کہ ان مچھیروں کو ریلیف کیمپس کو منتقل کیا جائے اور وہاں ان کی مناسب دیکھ بھال کے انتظامات بھی کئے جائیں۔