آندھی۔ طوفان مہلوکین کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی امداد

   

جے پور: راجستھان حکومت ریاست میں حالیہ طوفان اور ژالہ باری میں اپنی جانیں گنوانے والے لوگوں کے لواحقین کو 5-5 لاکھ روپے کی امداد دے گی۔ ریاست میں طوفان، بارش اور ژالہ باری سے ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے ۔ گہلوت نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ ریاستی حکومت کر رہی ہے ۔ قوانین کے مطابق متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے خدا سے دعا کی ہے کہ وہ اس آفت میں جاں بحق ہونے والوں کی روح کو سکون اور سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دے ۔ قابل ذکر ہے کہ 25 مئی کو آنے والے طوفان، تیز بارش اور ژالہ باری میں مختلف حادثات میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔