آنسو بہانے پر ہمارا ’ پیٹنٹ ‘ کمارا سوامی

   

بنگلورو 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر کرناٹک ایچ ڈی کمارا سوامی نے کہا کہ رونے ( آنسو بہانے ) پر ان کے خاندان کا پیٹنٹ ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے ریمارک کیا تھا کہ انتخابات کے دوران آنسو بہانا گوڑا خاندان کا ہمیشہ کا کام ہے ۔ کمارا سوامی نے کہا کہ ہماری زندگی جذبات اور آنسووں سے پر ہے اور ہم اپنے دل کے درد کو ظاہر بھی کرتے ہیںجس کے اظہار کا یہ طریقہ ہے ۔