آنندی بین نے رام نومی کی مبارکباد دی

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ۔ اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل نے رام نومی کے مقدس موقع پر ریاستی باشندوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباددی ۔ انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ بھگوان شری رام محبت ، ہم آہنگی اور عوامی فلاح کی علامت تھے ۔ ہمیں ان کے مثالی کردار کو اپناکرعوامی فلاح و بہبود کے جذبے سے کام کرناچاہئے ۔ گورنر نے کہا کہ اس وقت عالمی وبا کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ ایسی صورتحال میں سبھی لوگ کووڈ ۔19 سے بچاؤسے متعلق ضابطوں پر عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں ۔