حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز ) او یو پولیس اسٹیشن حدودکے لال پیٹ ونوبھا نگر کالونی کے مکان میں پانی لینے کا بہانہ کرتے ہوئے ایک شخص نے 75 سالہ بھرتماں جو گھر میں اکیلی تھی اس کی آنکھوں میں کالی مرچ ڈالی اور اس کے گلے سے منگل سوتر چھین کرراہ فرار اختیار کی۔ او یو پولیس نے متاثرہ خاتون سے تفصیلات حاصل کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔