’آنکھوں کی روشنی ‘پروگرام کو موثر انداز میں کامیاب بنانے کی ہدایت

   

چیف منسٹر کے سی آر کے بڑے عزائم،وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کی کلکٹرس کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس

جگتیال۔/13 جنوری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی وزیر محکمہ خزانہ و شعبہ صحت ٹی ہریش راؤٔ نے ضلع کلکٹرس کو ہدایت دی کہ وہ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کی شرکت سے ’’ کنٹی ویلوگو‘‘( آنکھوں کی روشنی) پروگرام کو کامیاب بنائیں کیونکہ ریاستی حکومت آنکھ کی روشنی کے پروگرام کو انتہائی پرجوش طریقے سے انجام دے رہی ہے۔انھوں نے پرنسپل سکریٹری رضوی اور کمشنر شویتا کے ساتھ تمام اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ کنٹی ویلوگو کیمپوں کے انتظام اور کئے جانے والے اقدامات پر ویڈیو کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کنٹی ویلوگو پروگرام کو بڑے عزائم کے ساتھ منعقد کررہے ہیں، یہ انتہائی حساس پروگرام ہے اور انہوں نے ہدایت دی کہ اسے پوری مستعدی کے ساتھ منعقد کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عہدیدار چوکس رہیں اور پروگرام کو کامیاب بنائیں تاکہ ریاست بھر میں کوئی چھوٹی سی غلطی بھی نہ ہونے پائے۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں 12,748 کیمپ اور شہری علاقوں میں 3788 کیمپ کے ذریعہ 100 کام کے ایام میں کام کی تکمیل کیلئے انتظامات کئے جائیں۔ وزیر صحت نے مشورہ دیا کہ ضلع کے کلکٹرس اور ڈی ایم ایچ اوز کیمپوں کو وقت پر شروع کرنے کے لیے ہر ٹیم کی نگرانی کریں۔انہوں نے کہا کہ کلکٹرس کو چاہئے کہ وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں کہ ضلع میں میڈیکل ٹیموں کا قریبی شہری علاقوں اور منڈل ہیڈکوارٹرس میں شب بسری کریں۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ کیمپوں میں فرائض کی انجام دہی کیلئے بلدی اداروں کے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے جائیں اور کلکٹر کو ضلع میں کانتی ویلوگوٹیموں کے ساتھ خطاب کریں۔ضلع کلکٹر جی روی نے بتایا کہ ضلع میں 46 ٹیمیں کنٹی ویلوگو سے متعلقہ قائم کی گئیں ہیں۔جہاں ضروری سامان کی فراہمی کیلئے دستیاب ہے، ٹیموں کے لیے ضلع میں کیمپ میں جانے کے لیے گاڑیاںدستیاب رکھی گئیں ہیں اور تمام ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اس ویڈیو کانفرنس میں ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر پوپالا سریدھر، ضلع پنچایت افسرنریش، متعلقہ افسران اور دیگر نے شرکت کی۔بعد ازاں ضلع کلکٹر جی روی نے ضلع جگتیال سے متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ اجلاس کا انعقاد عمل میں لاکر کنٹی ویلوگو (آنکھوں کی روشن پروگرام ) کی کامیابی کیلئے ضروری ہدایات دیں۔