آنکھوں کی روشنی پروگرام کے تحت ایک کروڑ 8 لاکھ افراد کے معائنے

   

17 لاکھ 20 ہزار عینکوں کی تقسیم، 15 جون تک پروگرام جاری رہے گا
حیدرآباد۔/16اپریل، ( سیاست نیوز) تلنگانہ میں آنکھوں کی روشنی پروگرام کے تحت تاحال ایک کروڑ 8 لاکھ 99 ہزار 470 افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا گیا اور 17 لاکھ 20 ہزار 200 افراد میں ریڈنگ گلاسیس تقسیم کئے گئے۔ ریاست کی 7599 گرام پنچایتوں کے وارڈز اور 2499 میونسپل وارڈز میں آنکھوں کے معائنہ کی مہم مکمل ہوچکی ہے۔ 10 ہزار افراد کے 8 قسم معائنے کئے گئے جس کے لئے 100 ویمنس ہیلت سنٹرس کا قیام عمل میں آیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آنکھوں کی روشنی مہم کے تحت 51 لاکھ 16 ہزار 106 مرد اور 57 لاکھ 72 ہزار 850 خواتین کا معائنہ کیا گیا۔ تلنگانہ سے اندھے پن کے خاتمہ کیلئے یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ 17 لاکھ 20 ہزار 200 افراد میں ادویات اور عینکیں مفت تقسیم کی گئیں۔ 13 لاکھ 11 ہزار 858 افراد کو معائنہ کے بعد دوسری عینکیں حوالے کی گئیں۔ 78 لاکھ 67 ہزار 170 افراد میں آنکھوں کا کوئی عارضہ نہیں تھا۔ آنکھوں کی روشنی اسکیم 19 جنوری کو شروع کی گئی اور 15 جون تک جاری رہے گی۔ ضلع کلکٹر اور میڈیکل اینڈ ہیلت کے عہدیداروں کو مہم کی راست نگرانی کی ہدایت دی گئی ہے۔ چیف سکریٹری شانتی کماری نے ضلع کلکٹرس کے ساتھ اسکیم کا جائزہ لیا۔ر