بھونگیر کے جامعہ اسلامیہ عربیہ اسکول میں مفت آئی کیمپ کا انعقاد
بھونگیر۔/3 اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بھونگیر میں آج مقامی قدیم جامعہ اسلامیہ عربیہ اسکول میں انڈین ریڈکراس سوسائیٹی اور روٹری کلب بھونگیر سنٹرل کے اشتراک سے مفت آنکھوں کا طبی معائنہ کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر مہمانان خصوصی کے طور ریڈکراس سوسائٹی ضلع نائب صدر بالاجی ،روٹری کلب بھونگیر سنٹرل کے صدر محمد حنیف نے شرکت کی اور کہا کہ آنکھیں قدرت کی نعمت ہے اس کا صحیح طور پر استعمال ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔آنکھوں کی بینائی اچھی ہو تو انسان ہر کام اچھے طریقے سے کرسکتا ہے۔انہوں نے طلبہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم کے ساتھ اپنی صحت اچھا خیال رکھے کیونکہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔اچھی صحت سے ہی بہتر سماج کی نشونما ممکن ہے۔طلبہ اپنی تعلیم پر خاص توجہہ دے۔اور اچھی عادتوں پر توجہہ دے۔بری عادتوں سے اپنے آپ کو دور رکھے۔سیل فون اور ٹی وی آنکھوں کیلئے مضر ہے۔ان چیزوں سے دور رہے تاکہ آنکھوں کو محفوظ رکھا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ریڈکراس سوسائیٹی اور روٹری کلب کی خدمات سے استفادہ حاصل کرے اور اپنی صحت پر خاص توجہہ دے۔انہوں نے کہا کہ ریڈکراس سوسائٹی ،روٹری کلب کا مقصد سماج کی خدمت کرنا اورانہیں امن کی راہ پر لانا ہے۔ریڈکراس سوسائٹی ڈیویژن چیرمین سدی وینکٹ ریڈی،ضلع ڈائرکٹر ایس کے حمید پاشاہ،ٹاون کمیٹی کنوینر پرشوتم ریڈی،نے اس پروگرام میں خطاب کیا۔بعد ازاں 150 اسکول کے بچوں کے طبی معائنے کئے گئے۔ اس موقع پر اسکول کمیٹی سکریٹری محمد کاظم احمد،سرپرست کمیٹی عطاالرحمن،نائب صدر محمدشکیل،محمد مصطفے قادری،نائب معتمدین اقبال احمد،صادق علی،خازن رحیم الدین،شجاع الدین،محمد حامداور دیگرموجود تھے۔