آنکھیں کھول دینے والی سچائی ‘ جسے پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

   

حیدرآباد 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ان سطور میں کل سیاسی قائدین کی سکیوریٹی پر اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی تھی جو ارکان اسمبلی اور ارکان پارلیمنٹ تھے ۔ اب ان قائدین کی سکیوریٹی کا جائزہ لیتے ہیں جنہیں Z زمرہ کی سکیوریٹی حاصل ہے ۔ ان میں وزراء کے علاوہ وزرائے اعلی اور وزیر اعظم کی سکیوریٹی بھی شامل ہے ۔ ان کیلئے تقریبا 16000 اہلکار علیحدہ سے تعینات ہیں۔ ان پر کل سالانہ اخراجات تقریبا 776 کروڑ روپئے کے ہیں۔ اس طرح اقتدار پر فائز قائدین کے تحفظ پر ہر سال تقریبا 20 ارب روپئے خرچ کئے جاتے ہیں۔ یعنی ہر سال سیاسی قائدین پر کم از کم 50 ارب روپئے خرچ ہوتے ہیں۔ ان اخراجات میں گورنر کے اخراجات ‘ سابق رہنماوں ‘ پارٹی قائدین ‘ پارٹی صدور اور ان کی سکیوریٹی وغیرہ کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔ اگر انہیں بھی شامل کرلیا جائے تو مجموعی اخراجات 100 ارب روپئے کے قریب ہوسکتے ہیں۔ سیاستدانوں پر تو ہر سال 100 ارب روپئے سے زیادہ خرچ ہوتا ہے لیکن اس کے بدلے میں غریبوں کو کیا ملتا ہے ؟ ۔ غور کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہ 100 ارب روپئے بطور ٹیکس ہم سے ہی وصول کئے جاتے ہیں۔ یہاں بھی ایک سرجیکل اسٹرائیک کی ضرورت ہے ۔