آنکھیں کھول دینے والی سچائی ‘ جسے پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

   

حیدرآباد 7 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ان سطور میں کل ارکان مقننہ کی سکیوریٹی پر اخراجات کی تفصیل پیش کی گئی تھی ۔ اب یہ تاثر عام ہو رہا ہے کہ ملک میں دو قوانین بنانے کی ضرورت ہے ۔ پہلا انتخابی تشہیر پر پابندی کا ۔ اس قانون کے تحت سیاسی قائدین کو صرف ٹی وی کے ذریعہ انتخابی مہم چلانے کا پابند کیا جانا چاہئے ۔د وسرا قانون ارکان مقننہ کی تنخواہوں اور الاونس پر پابندیوں سے متعلق ہونا چاہئے ۔ ایسا کرتے ہوئے ان کی حب الوطنی کا مشاہدہ کیا جاسکتا ہے ۔ ہر ہندوستانی شہری کو جو اس تعلق سے فکرمند ہو اور چاہتا ہے کہ اس کی رائے کا بھی احترام کیا جائے تو اس کو اس فضول خرچی کے تعلق سے باخبر رہنا چاہئے اور زیادہ سے زیادہ اس پیام کو اپنے سوشیل میڈیا پر عام کرتے ہوئے اپنی فکر و تشویش کا اظہار کرنا چاہئے ۔