آنکھ میں اسکرو ڈرائیور دھنس جانے والے میکانک کا آپریشن

   

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : الکٹریکل میکانک کی آنکھ میں اتفاقی طور پر اسکرو ڈرائیور دھنس گیا تھا جس کا کامیاب آپریشن کیا گیا ۔ ضلع میدک کے رنجیت 8 اپریل کو کام کررہے تھے کہ اتفاق طور پر آنکھ میں اسکرو ڈرائیور دھنس گیا ۔ نمس کے ڈاکٹروں نے رنجیت کو گاندھی دواخانہ منتقل کرنے کا مشورہ دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی آنکھ کا معائنہ کیا تو پتہ چلا کہ اس کی آنکھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اسکرو ڈرائیور اوپری حصہ میں دھنس گیا ہے اور دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد کامیابی کے ساتھ اسکرو ڈرائیور نکال لیا گیا ۔ رنجیت کو بہت جلد دواخانہ سے ڈسچارج کردیا جائے گا ۔ش