آنکھ کے علاوہ دوسرے عضو سے بھی دیکھنے والی مچھلی

   

نارتھ کیرولائنا: سمندری حیات پر تحقیق کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہیکہ ایک ایسی مچھلی ہے، جو اپنی آنکھ کے علاوہ اپنے جسم کے ایک دوسرے عضو سے بھی دیکھ سکتی ہے۔ سائنسدانوں کو تحقیق سے نتیجہ حاصل ہوا ہے کہ اپنی کھال سے دیکھنے کی صلاحیت رکھنے والی مچھلی مغربی بحراوقیانوس میں پائی جاتی ہے۔ ڈیوک یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عجیب و غریب مچھلی جلد سے دیکھنے والی مچھلی اپنی اس خاصیت کی وجہ سے آس پاس کے ماحول میں رچ بس جاتی ہے، جس کا مقصد شکاریوں سے بچنا اور اپنے لیے شکار کرنے میں آسانی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ نارتھ کیرولائنا اور برازیل کے درمیان پائی جانے والی نوک دار منہ والی مچھلی ہاگ فش کی جلد میں ایک حسی فیڈ بیک میکانزم ہوتا ہے جو تیزی سے سفید سے بھورے رنگ میں تبدیل ہوکر ارد گرد کے ماحول کے مطابق ہو جاتا ہے۔