حیدرآباد : /20 اکٹوبر (سیاست نیوز) آنگن واڑی اسکول میں فراہم کئے جانے والے بال امروتم کے کھانے کے پیاکٹس کو غیرقانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ انصاری محمد خان ساکن نیو روڈ چنچل گوڑہ کے خلاف چائیلڈ ڈیولپمنٹ پراجکٹ کے عہدیداروں نے ایک شکایت درج کروائی تھی جس میں یہ الزام عائد کیا کہ انصاری ڈائری فارم واقع چنچل گوڑہ میں بال امروتم کھانا جو حکومت کی اسکیم کے تحت 6 ماہ تک 3 سال کے بچوں کو فراہم کیا جاتا ہے کو غیرقانونی طور پر اسے حاصل کرتے ہوئے اس غذا کو مویشیوں کے کھانے کیلئے استعمال کیا جارہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ آنگن واڑی اسکولس میں بچوں کی یہ غذا 2.5 کیلو فی بچے کو فراہم کی جاتی ہے ۔ اسے غیرقانونی طور پر حاصل کرتے ہوئے انصاری محمد خان نے اس غذا کو اسٹاک رکھا تھا ۔ ٹاسک فورس نے اس دھاوے کے دوران ڈائری فارم سے 130 بال امروتم کے یہ پیاکٹس ضبط کرتے ہوئے اسے پولیس دبیرپورہ کے حوالے کردیا ۔