حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : آنگن واڑی مراکز بچوں کی تعلیم اور انہیں تغذیہ بخش غذا کی فراہمی میں اہم رول ادا کرتے ہیں ۔ حکومتوں کی جانب سے آنگن واڑی ٹیچرس ، ورکرس اور دوسرے عملہ کو اچھی تنخواہوں کے علاوہ دوسری تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ غریب بچوں پر خصوصی توجہ دی جاسکے ۔ یہ تصویر پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے ضلع نیلور کی ہے ۔ کلور پلی ہاوزنگ بورڈ ایس سی کالونی میں موجود آنگن واڑی سنٹر لاوارث ہونے کا ثبوت پیش کررہا ہے ۔ اس سنٹر میں کام کرنے والا عملہ غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ عملہ وقت پر اپنی ڈیوٹی انجام نہیں دے رہا ہے ۔ جس کی وجہ سے بچے وارنڈے میں وقت گذار رہے ہیں ۔ آنگن واڑی آیاؤں کے بجائے ان کے ارکان خاندان بچوں کی دیکھ بھال کررہے ہیں وہ بھی بچوں کو وارنڈے میں چھوڑ کر سو گئی ہے ۔ آنگن واڑی سنٹرس پر توجہ دینا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔۔ ن