آنگن واڑی ٹیچرس کے تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب

   


29 جنوری تا 9 فروری آن لائین ادخال درخواست محکمہ خواتین و اطفال جگتیال کا بیان

جگتیال ۔ ضلعی عہدیدار برائے محکمہ خواتین ، اطفال ومعمرین ، جگتیال نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ ضلع جگتیال میں موجود 14 آنگن واڑی ٹیچرس اور 68 آنگن واری ٹیچرس کے معاونین کے تقررات کیلئے اہلیت رکھنے والی خواتین سے بذریعہ آن لائن درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔مخلوعہ جائیدادوں اور اہلیت سے متعلقہ تفصیلات کیلئے http://wdcw.tg.nic.in ویب سائیٹ کا ملاحظہ کریں۔درخواست فارم کے ادخال کیلئے مندرجہ ذیل اہلیت لازمی ہے۔دہم جماعت کامیاب ہوعام زمرے میں درخواست کا ادخال کرنے والے امیدواروں کی عمر بتاریخ یکم /جولائی/2020 تک 21 سال تا 35 سال کے درمیان ہو۔.امیدوار کا شادی شدہ ہونا لازمی ہے۔قبائلی علاقوں سے متعلقہ امیدوار کیلئے ان ہی علاقوں میں رہائش اختیار کرنا لازمی ہوگا۔دیہی علاقوں سے متعلقہ امیدواروں کیلئے اسی گرام پنچایت کے مقامی ہونا لازمی ہے۔شہری عاقوں سے متعلقہ نشستوں کیلئے ا ن ہی بلدی حلقوں سے وابستہ ہونا لازمی ہوگا۔ایس سی اور ایس ٹی طبقہ کیلئے مختص کردہ آنگن واری مراکز کیلئے درخواست داخل کرنے والے افراد میں 21 سال کی عمر کی تکمیل ہونے والی خواتین نہ ہونے کی صورت میں 18 سال کی عمر مکمل ہونے والی خواتین کو بھی ترجیح دی جائیگی۔درج ذیل معذور ین بھی درخواست کے ادخال کیلئے اہل ہیں۔سمعی آلات کے ذریعہ سماعت کرنے والے امیدوار ،نابینا ہونے کے باوجود دوسروں کے سہارے کے بغیر فرائض انجام دینے کی اہلیت رکھنے والے امیدوار ،ہاتھ اور پیروں سے متعلقہ معذورین ابتدائی تعلیم کی تدریس یا بچوں کی نگہبانی بغیر کسی دشواری کیا نا م دینے والے افراد ،اسناد جنھیں درخواست فارم کے ساتھ منسلک کرنا ہوگا-تاریخ پیدائش/عمر کا صداقت نامہ ، ذات کا صداقت نامہ ،قیام کا صداقت نامہ ،تعلیمی قابلیت کی سند،دہم جماعت کے نشانات کی سند ،معذور امیدوار طبی عہدیدار کی جانب سے جاری کردہ صداقت نامہ،بیوہ ہونے پر شوہر کی وفات سے متعلقہ صداقت نامہ،یتیم ہونے پر یتیم ہونے کا صداقت نامہ-.معذورین ہونے پر معذور ہونے کا صداقت نامہ معہ درخواست فارم ضروری اسناد کو منسلک کرکے گزیٹیڈ آفیسر کی دستخط کے ساتھ بتاریخ 29/جنوری/2021سے 09/فبروری /2021 کے درمیان شام 5.00تک بذریعہ آن لائن http://wdcw.tg.nic.in ویب سائیٹ پر اپنی درخواست کا ادخال کریں۔درخواست کا ادخال کرنے والے امیدوار متعلقہ آئی سی ڈی ایس پروجکٹ کے دفتر میں بتاریخ 15/فبروری /2021 تا 20/فبروری/2021 کے درمیان اپنے اورجینل سرٹیفیکیٹ کی جانچ کروالیں۔بصورت دیگر درخواست ناقابل قبول ہوگی۔آن لائن داخل نہ کی جانے والی درخواست کا قبول نہیں کیا جائیگا۔اس اعلامیہ کو مکمل منسوخ کرنے اور ردو بدل کرنے کا متعلقہ محکمہ کے ضلعی عہدیدار کو مکمل اختیار ہوگا۔