نظام آباد :17؍اگست(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حج سوسائٹی نظام آباد جنرل سیکرٹری محمد حسیب احمد کے مطابق صدر ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی مولانا سید عابد قاسمی نے آج ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 2025 حج کے لیے آن لائن درخواست داخل کرنے کا آغاز 13؍ اگست 2024 سے ہوچکا ہیں اور9؍ ستمبر 2024 تک درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی. انہوں نے ضلع کے تمام ہی عازمین و عارمات حج سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ نظام آباد حج سوسائٹی کے دفتر واقع مستعید پورہ پر مقررہ تاریخ اور وقت صبح 11 تا شام 5 بجے کے دوران اپنے تمام دستاویزات کے ساتھ درخواست داخل کرسکتے ہیں. مولانا سید عابد قاسمی صدر نے درخواست گزاروں کے لیے درکار دستاویزات پاسپورٹ. آدھار کارڈ،اپنے بینک پاس بک،پیان کارڈ، بلڈ گروپ رپورٹ، فوٹو اور کوڈ سرٹیفکیٹ. ضروری ساتھ لائیں اور ان دستاویزات کے ساتھ اپنی درخواست آن لائن داخل کریں۔مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9912433426 – 9440502059. پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کے دیگر ذمہ داران نائب صدر احمد عبدالعظیم، جنرل سیکرٹری حبیب احمد، ارکان افروز احمد، عبدالحئی راحیل،عقیل الرحمن، ریحان احمد، محمد مظہر، عبود بن سعید، سید مبشر عشر،محمد مظہر گل خان، محمد کلیم، محمد عبدالاسحاق، محمد اکرم، ڈاکٹر عاصم، محمد کیف و دیگر موجود تھے۔