آن لائن بٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب، 5 ملزمین گرفتار

   

200 سے زیادہ نوجوان دھوکہ دہی کے شکار، نظام آباد پولیس کمشنر کی میڈیا سے بات چیت
نظام آباد: 4؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر نظام آباد مسٹر سائی چیتنیا نے پولیس ہیڈ کوارٹر پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ آن لائن بیٹنگ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرینواس، نارتھ رورل سرکل انسپکٹر کی قیادت میںانجیا، ٹاسک فورس انسپکٹر، نظام آباد ایم گنگادھر، سب انسپکٹر، ٹاؤن 5 پولیس لکشمیا، ایس آئی دھاوا کرتے ہوئے شیخ مجیب احمد، ولد شیخ نظیر احمد، آٹو نگر حال مقیم بھارتی رانی کالونی، نظام آباد شیخ ندیم، موبائل شاپ،آٹو نگر، نظام آباد شیخ جنیداور شیخ ریحان کو گرفتار کیا گیا ۔پولیس کمشنر مسٹر سائی چیتنیا نے بتایا کہ شیخ مجیب پر قبل از بھی مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو کل شام بھارتی رانی کالونی، نظام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ کیس کی مکمل تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ 3 ؍اپریل کے روز پولیس کو اطلاع ملی کہ بھارتی رانی کالونی میں آن لائن کرکٹ بیٹنگ کا ایک گروہ سرگرم ہے۔ پولیس یہاں پہنچ کر چھاپہ مارا اور چار افراد کو موبائل فونز کے ذریعے بیٹنگ کے آپریشنز چلاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے دو سال قبل سالورا منڈل کے شکیل کے ذریعے ناندیڑ کے سچن سے آن لائن بیٹنگ سائٹس کی معلومات حاصل کیں۔یہ گروہ Diceexch.com، allpanelexch.com، 11xgame، Gbets5673.com، Parimatehin.com، Wellbett7.com، VIP777.com، APP.bharathmatka.com جیسی ویب سائٹس کے ذریعے بیٹنگ کا کام چلاتا تھا۔ ملزمان ”ماسٹر”، ”سپر ماسٹر” اور ”بکی” (ایجنٹ) کے طور پر کام کرتے تھے اور معصوم افراد کو جوئے کی طرف راغب کرتے تھے۔اس اسکیم کے ذریعے تقریباً 1000 افراد کو دھوکہ دیا گیا۔ یوزرز کی جانب سے جمع کردہ رقم ایجنٹس ماسٹرز تک پہنچاتے تھے، اور ماسٹرز سے ایجنٹس کو 7% کمیشن ملتا تھا۔ ان لالچی ملزمان نے 5000 سے زائد مالی لین دین کیے اور 200 سے زائد نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ان چاروں کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے نقد رقم: 50,000واور موبائل فون 5 بینک پاس بکس 2 کریڈٹ کارڈ: 1 اور ڈیبٹ کارڈ 1برآمد کیا گیا ۔ پولیس کمشنر نظام آباد سائی چیتنیا نے اس کیس میں نمایاں خدمت انجام دینے والے پولیس عہدیداروں کی ستائش کی جبکہ اس کیس میں شکیل،سالورا منڈل، ضلع نظام آباد شیخ نجیب آٹو نگر، نظام آباد دھرم آباد، ناندیڑ، مہاراشٹر رمیش، حال مقیم: جی جی / اورینج ٹریولز، نظام آباد فرار ہے۔