فلم اداکار رانا دگوباٹی ایس آئی ٹی کے روبرو پیش
حیدرآباد16 نومبر (سیاست نیوز) آن لائن بیٹنگ ایپ معاملہ میں ٹالی ووڈ کے فلم اسٹار رانا دگوباٹی تلنگانہ کی خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔ آن لائن بیٹنگ ایپ کو پرموٹ کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ حکومت نے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی کی نگرانی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تاکہ غیر قانونی بیٹنگ سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکے۔ اس معاملہ میں جامع تحقیقات اور خاطیوں کا پتہ چلانے میں یہ ٹیم مصروف ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا دگو باٹی نے کہا کہ جو کچھ ہونا تھا ہوچکا لیکن اب ہم عوام کو گیمنگ ایپس پر حقیقت سے واقف کرائیں گے۔ تلنگانہ کے گیمنگ ایکٹ 2017 کے تحت تمام آن لائن بیٹنگ پر امتناع عائد کیا گیا ہے۔ غیر قانونی ایپس کو فروغ دینے والے افراد کے خلاف مارچ میں مقدمہ درج کیا گیا اور کئی فلمی شخصیتیں تحقیقات کے دائرہ میں ہیں ۔ ایپس سے عوام کو مالیاتی خسارہ سے دوچار کیا جارہا ہے۔ فلم ایکٹرس کے علاوہ سوشل میڈیا انفلوئنسرس کو بھی تحقیقات میں شامل کیا گیا۔ فلم ایکٹر پرکاش راج سے بھی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تفتیش کرچکی ہے۔ 1
