آن لائن دھوکہ دہی کے سنسنی خیزمعاملہ کا پردہ فاش

   

کاماریڈی میںمجرمانہ سرگرمیوں میںملوث گینگ گرفتار‘ ضلع ایس پی راجیش چندراکی ہدایت پرتحقیقات مکمل

کاماریڈی: 20؍ اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاماریڈی ضلع پولیس نے ایک عادی مجرمانہ گیانگ کو گرفتار کرتے ہوئے آن لائن دھوکہ دہی کے سنسنی خیز معاملہ کا پردہ فاش کیا۔ پولیس کے مطابق یہ گیانگ فیس بک پر کار ڈیلنگ کے نام پر معصوم عوام کو نشانہ بناتے ہوئے کرایہ پر حاصل کی گئی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کر کے جعلی آر سی، آدھار اور دیگر شناختی کارڈ تیار کرتا اور ان ہی گاڑیوں کو لاکھوں روپے میں فروخت کر دیتا کرتے تھے بعد ازاں وہ گاڑیاں دوبارہ چوری کر کے اصل مالکان کو واپس لوٹا دیتا اور موبائل نمبروں کو تبدیل کرتے ہوئے مسلسل فرار رہتے تھے ۔ایس پی کاماریڈی مسٹر راجیش چندرا کی ہدایت پر اے ایس پی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے تحقیقات میں تیز پیدا کرتے ہوئے ماچہ ریڈی پولیس اسٹیشن کی حدود میں درج شکایت پر کارروائی کی۔ اس دوران گیانگ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ملزم علی تاحال مفرور ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت محمد ایاز، محمد زاہد علی، پُرتھوی جگدیش، راچرل شیو کرشنا، کرن کوٹ ساکیت اور ویمولماڑ وِویک کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے انووا، ایرٹیگا اور بالینو کاریں، 15 موبائل فون، ایک لیاپ ٹاپ، 10 سم کارڈ، خالی چِپ کارڈ، جعلسازی شدہ آر سی اور گاڑیوں کے جی پی ایس آلات برآمد کیے۔پولیس تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ یہ نٹ ورک پہلے ہی شکرپلی، منچال، امبارپیٹ، رام چندراپورم، چندانگر، میاپور اور اتاپور پولیس اسٹیشنوں میں درج کئی مقدمات میں ملوث رہا ہے۔ ضلع ایس پی نے کیس کی کامیاب تحقیقات اور نٹ ورک کی گرفتاری پر رورل سرکل انسپکٹر ایس رامَن، سب انسپکٹر انیل، کانسٹبل سبھاش ریڈی، سدھیرامولو، سری کانت، آئی ٹی سیل کے ہیڈ کانسٹبل سرینواس اور دیگر عملے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ایسے مجرمانہ گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کو جاری رکھے گی۔