حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) آن لائن سٹہ کے عادی ایک نوجوان نے خودکشی کرلی جو قرض کا شکار ہوگیا تھا۔ پیشہ سے ہوٹل میں ویٹر کا کام کرنے والے 26 سالہ نوجوان شیخ نصیرال نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ جوبلی ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ نصیرال جوبلی ہلز کے علاقہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کرایہ کے کمرے میں رہتا تھا جو پیشہ سے ایک ہوٹل میں ویٹر تھا۔ نصیرال کو تین پتہ کا جوا کھیلنے کی عادت تھی اور آن لائن جوا کھیلنے کے دوران اس نے ساڑھے تین لاکھ کا قرض لیا تھا اور قرض کی ادائیگی کا دباؤ اور مسلسل ہار سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے خودکشی کرلی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ع