حیدرآباد۔آن لائن مٹکا ( سٹہ ) چلانے والے ایک شخص کو اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگیری زون نے گرفتار کرلیا۔ایس او ٹی پولیس نے جواہر نگر پولیس حدود میں دھاوا کرتے ہوئے 36 سالہ احمد پاشاہ ساکن دومائی گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس او ٹی پولیس نے اقدام کیا۔ احمد پاشاہ آن لائن سٹہ وصول کررہا تھا۔ سٹہ کی آن لائن سائیٹ سٹہ مٹکا کے ذریعہ رقم وصول کررہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے 50 ہزار نقد رقم، سیل فون اور دیگر اشیاء ضبط کرلیا۔ ایس او ٹی نے گرفتار شخص کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ جواہر نگر پولیس کے حوالے کردیا۔