24 کروڑ کے بینک کھاتہ منجمد ، سائبرآباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /30 جنوری ( سیاست نیوز ) آن لائن سٹہ چلانے والی ایک بین الاقوامی ٹولی کو سائبرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ جو آن لائن اشتہارات ویب سائیٹ اور سوشیل میڈیا کے ذریعہ تشہیر کرتے ہوئے لوٹ رہی تھی ۔ سٹہ کی ویب سائیٹس کے ذریعہ آن لائن سٹہ چلانے والی اس ٹولی کے 24 کروڑ روپیوں کے بنک اکاونٹ کو منجمد کردیا گیا ۔ پولیس نے نوئیڈا سے موہن پاشاہ کرن ارورا ، سنجیو کمار ، کرن ملہوترا ، گوکل سنگھ کورنگا دہلی سے سونو لوکیش موہت کمار اور دنیش سنگھ کو گرفتار کرلیا ۔ سائبرآباد پولیس نے ایک شکایت حاصل کی جس میں شکایت گذار نے بتایا کہ اس کے بنک اکاونٹ سے 44.26 لاکھ روپئے غائب ہوچکے ہیں۔ پولیس نے جب اس کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ اس شکایت گذار شخص کا لڑکا فرضی دھوکہ باز ویب سائیٹ کے ذریعہ آن لائن گیم کھیلا کرتا ہے ۔ ان فرضی ویب سائیٹ کے ذریعہ لڑکے نے اپنی والدہ اور والد کے اکاونٹس سے کل 98,47,334 روپئے گنوا چکا ۔ جس کے بعد پولیس سائبر کرائم نے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دھوکہ باز ٹولی آن لائن گیم کے ذریعہ سٹہ کو پیشکش کرتے ہوئے منافع کا لالچ دیکر عوام کو لوٹ لیا کرتی ہے ۔ پہلے عام طور پر معمولی کمیشن فراہم کرنے کے بعد ان سے بنک اکاونٹ کی تمام تفصیلات کو کے وائی سی کے نام پر حاصل کرلیا جاتا ہے۔ پولیس نے اس ٹولی کے قبضہ سے 24 کروڑ بنک اکاونٹس میں جمع رقم کو منجمد کرتے ہوئے 193 موبائل فونس، 21لیاپ ٹاپ ،21 سیل ڈیوائز 416 چیک بنکس اور 233 دبیٹ کارڈز کو ضبط کرلیا۔ ع