آن لائن سیکس ریاکٹ بے نقاب، ایک شخص گرفتار

   

حیدرآباد ۔ اسپیشل آپریشن ٹیم ملکاجگری زون نے آن لائن سیکس ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے دیگر دو افراد بشمول اصل خاتون سرغنہ مفرور بتائی گئی ہے ۔ رچہ کنڈہ پولیس یوم بین الاقوامی مخالف بردہ فروشی کے سلسلہ میں سخت کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔ اس سلسلہ میں خفیہ اطلاع پر ایس او ٹی پولیس نے کیسرا پولیس کے ہمراہ ایک خفیہ آپریشن انجام دیا اور اس ریاکٹ کو بے نقاب کردیا ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران راسپلی کیسرا علاقہ میں دھاوا کیا اور ومشی ریڈی عرف کرشنا ریڈی ساکن بلکم میٹ متوطن گنٹور کو گرفتار کرلیا جبکہ اس آن لائن سیکس ریاکٹ کی اصل سرغنہ انجلی اور اس کا قاتھی چنا مفرور بتائے گئے ۔ پولیس نے اس کارروائی میں 4جسم فروش لڑکیوں کو ان کے چنگل سے آزاد کروایا جن کا تعلق وجئے واڑۃ اور مغربی بنگال سے بتایا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق انجلی اور چنا نے جن کا تعلق وجئے واڑہ سے ہے ان دونوں نے گنٹور کے ساکن ومشی ریڈی سے ملاقات کی اور تینوں نے منصوبہ تیار کیا ۔ حیدرآباد اور اس کے اطراف و اکناف جسم فروشی کا کاروبار شروع کرنے ترکیب پر عمل کیا ۔ مغربی بنگال اور وجئے واڑہ کے بردہ فروشوں سے ان کے بہترین روابط پائے جاتے ہیں جس کی بنیاد پر یہ لوگ لڑکیوں کو حیدرآباد منتقل کرنے کے بعد آن لائن سیکس ریاکٹ چلا رہے تھے ۔ واٹس ایپ کے ذریعہ لڑکیوں کی پُرکشش تصاویر کو گاہکوں کیلئے روانہ کی جاتی تھیں اور اس کے بعد رقمی مطالبہ کرتے ہوئے یہ لوگ کاروبار کررہے تھے ۔ گاہکوں سے حاصل رقم کو یہ لوگ اپنے پاس رکھتے اور لڑکیوں کو صرف آدھی رقم سے بھی کم رقم دیا کرتے تھے ۔ ان لڑکیوں کو روزگار کی فراہمی کے نام پر مغربی بنگال اور وجئے واڑہ سے منتقل کیا جارہا تھا ۔ پولیس رچہ کنڈہ مزید کارروائیاں انجام دے رہی ہے ۔