آن لائن شاپنگ کیلئے بھی اب لازمی ہوسکتا ہے آدھار کارڈ 

,

   

حیدرآباد : حالیہ عرصہ کے دوران نہ صرف ملک بلکہ بیرون ملک سے بھی آن لائن سامان منگوانے کا رجحان میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے ۔ لوگ اپنے گھروں اور دفاتر میں بیٹھ کر بیرونی ملکو ں سے بھی اپنا مطلوبہ سامان منگوارہے ہیں ۔ تاہم مرکزی حکومت کو ہندوستانی صنعت کے ذمہ داران نے بتایا کہ تحفہ تحائف کے نامپر بیرون ملک جو اشیاء بھیج جارہے ہیں اس کا مقصد دراصل کسٹمس ڈیوٹیز سے بچنا ہے ۔
ان حالات میں حکومت غور کررہی ہے کہ آن لائن امپورٹیڈ ساما ن منگوانے والوں کیلئے کچھ حدود مقرر کئے جائیں ۔ا ن پر کچھ شرائط عائد کئے جائیں تاکہ کسٹمس ڈیوٹیز کی ادائیگی سے بچنے کا امکان باقی نہ رہے لہذا بہت جلد آپ کو آن لائن سامان منگوانے کیلئے آدھار کارڈ نمبر بھی دینا ہوگا ۔اس کے علاوہ ہر آدھار کارڈ پر صرف اور صرف پانچ ہزار روپے سے کم لاگتی گفٹس یا تحائف منگوائے جاسکتے ہیں ۔
مرکزی حکومت نے ہندوستانی صنعت کے نمائندہ اداروں اوریٹلرس کی شکایت کا جائزہ لینے کے بعد یہ بھی تہیہ کرلیا ہے کہ بیرونی ممالک بھیجے جانے والے گفٹس کو بھی جانچ کے دائرہ میں لایا جائے خاص طور پر چین سے جوسامان آن لائن پہنچایا جاتا ہے اس پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ یہاں تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ بیرونی ملک سے گفٹ کی شکل میں آنے والے پانچ ہزار روپے مالیتی اشیاء پر کسی قسم کی ڈیوٹی عائد نہیں ہوتی بلکہ ایسی اشیاء کو کسٹمس ڈیوٹیز سے استثنیٰ حاصل ہے ۔