بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج راجدھانی بھوپال میں آن لائن دھوکہ بازوں کے جھانسہ میں آکر ایک پورے کنبہ کی خودکشی کے پیش نظر ریاست کے سینئر افسران کو ایسے واقعات سے بچنے کیلئے بیداری مہم چلانے سمیت دیگر تمام ضروری اقدامات کرنے کے لئے کہا۔ چوہان نے یہاں سائبر کرائم کے حوالے سے ایک بڑی میٹنگ بلائی تھی۔ میٹنگ میں ڈی جی پی سدھیر سکسینہ، محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری راجیش راجورا، اے ڈی جی انٹیلی جنس آدرش کٹیار، بھوپال پولیس کمشنر ہری نارائن چاری اور چیف منسٹر کے خصوصی ڈیوٹی کے افسر انشومن سنگھ اور دیگر متعلقہ افسران میٹنگ میں موجود تھے ۔میٹنگ میں وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ ایسے دردناک واقعات سے بچنے کیلئے بیداری مہم چلائی جانی چاہیے ۔ یہ مہم الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر چلائی جائے ۔ مجرموں کو پکڑنے کی حکمت عملی بنائیں، انہیں پکڑنے کیلئے مہم چلائیں۔
ایسے کیسز میں دھمکیاں دینے والوں کو بھی پکڑیں۔
