20 افراد فراڈ کا شکار،کریم نگر پولیس کی کارروائی اور عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ
کریم نگر :کریم نگر ٹو ٹاؤن اور کریم نگر تھری ٹاؤن میں کریم نگر ضلع کے چوپدانڈی گاؤں کے کوتھرو آنند کے خلاف شکایت درج ہوئی تھی۔ جس میں اسپر الزام لگایا گیا ہے کہ یہ اور حیدرآباد کا ڈی شیوکمار نامی شخص کریم نگر اور آس پاس کے گاؤں میں (ویلکم ایڈس ایپ) اور (ویلکم کلب) نامی ویب سائٹ کے ذریعے منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مکمل تحقیق کی ہے اور دو افرادکو گرفتارکیا۔ڈی شیوا کمار ولد بھکشا پتی عمر (39) سال، ورنگل ضلع کے اسنیہا نگر، ہنمکنڈہ کا ساکن اور فی الحال حیدرآباد کے بوڈاوپل میں مقیم ہے۔اے سی پی کریم نگر پولیس نے کریم نگر کمشنریٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس نے سال (2018) میں ویلکم ایڈس ایپ کے نام سے ایک ایپلی کیشن بنائی۔ اس اپلی کیشن کو گوگل پلے سٹور سے مفت میں ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے اور اسے اشتہارات لگانے اور دوسرے لوگوں کے اشتہارات دیکھنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس ایپلی کیشن میں ترقی کے نام پر سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، کوئی بھی ہزار روپے سے کہیں بھی سرمایہ کاری کر سکتا ہے، سرمایہ کاروں کو ان کی سرمایہ کاری کا ایک فیصد روزانہ ان کے اکاؤنٹ میں واپس کر دیا جائے گا۔ رقم اس وقت تک آئے گی جب تک کہ ان کی سرمایہ کاری دوگنی نہ ہوجائے۔ اس نے بتایا کہ اس نے کریم نگر میں تقریباً (20) لوگوں سے تقریباً (30) لاکھ روپئے کی سرمایہ کاری وصول کی تھی اور واپس نہ دینے کا بہانہ بناکر لوگوں کو مالی دھوکہ دیا تھا۔ اسی طرح سال(2021) میں اس نے ( ویلکم کلب) اور ایک کے نام سے ایک ویب سائٹ بنائی۔ صرف(6000)/- روپے سے کم میں وہ گووا، حیدرآباد اور دیگر مقامات کی سیر کر سکتے ہیں اور وہاں رہائش حاصل کر سکتے ہیں۔ صرف(6000)- فی رکنیت اور پھر کسی دوسرے شخص کے ساتھ رکنیت اگر کروائیں تو نو افراد کے ساتھ رکنیت کے بعد، کریم نگر میں تقریباً (10) افراد کو( 540) ہر دن انکے اکاؤنٹ میں پیسے جمع کئے جائیں گے اور تقریباً ہر مہینے(16200)/ روپیے انکے ماہانہ اکاؤنٹ میں جمع کئے جائیں گے کہتے ہوئے دھوکہ دہی سے کریم نگر بھر میں تقریباً 10 افراد کو یہ شخص تقریباً (5,20,000) پانچ لاکھ بیس ہزار روپے کا دھوکہ دے چکا ہے اور پورے ریاست بھر میں اس نے (7000) ہزار افراد سے (4,61,52,000) چارکروڑ ایکسٹ لاکھ باون ہزار روپئے لے کر دھوکہ دے چکا ہے۔ ائے سی پی نے بتایا کہ وہ دھوکہ دہی سے مختلف ناموں سے رقم کی گردش کی شکل میں معصوم لوگوں سے بڑی رقم وصول کر رہا تھا۔ اس کے خلاف اب تک ملک بھر میں (10) مقدمات درج ہیں۔ سال 2011 می چتھنیا پوری PS (حیدرآباد) -1 (چرلاپلی جیل – 75 دن) – ای ڈی کیس (دہلی) میں سال 2012 – میں صوبیداری پی ایس (ہنماکونڈا) میں سال (2015 )- میں جوبلی ہلز پی ایس – (چنچل گوڑہ) سال (2018) میں – چیک باؤنس کیسز -3 (بنگلور اور کرناٹک ریاست) میں اور سال (2019 ) میں کریم نگر کے ماناکنڈور پولیس اسٹیشن میں درج ہیں۔ فی الحال سال (2022) میں ( ویل کم گیم زون) کے نام سے ایک نئی ایپلی کیشن بنائی جا رہی تھی۔ وہ ہر ایک افراد سے (10,000)ہزار روپے لیکر فراڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ پولیس نے عوام سے کہا کہ اس طرح کے آن لائن گھوٹالوں پر یقین نہ کریں۔ آج شیو کمار نام کے ایک شخص کو پولیس نے آنند آن لائن شاپ کے قریب ایک آن لائن شاپ پر جا کر ویلکم گیم زون کے نام سے ایک نئے آن لائن ویب سائٹ گھوٹالے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اطلاع ملنے پر اسے گرفتار کر لیا۔