آن لائن منگواگئے سلاد میں زندہ کیڑا برآمد

   

حیدرآباد۔ 19 جنوری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے ایک رسٹوران سے ایک خاتون نے سلاد Avocado Quinoa کو سویگی کے ذریعہ Suoyu ہوٹل سے آرڈر کیا تھا۔ سویگی سے جب خاتون کو سلاد حاصل ہوا اور جب اس نے کھولا تو اس میں گھونگا (Snail) زندہ پایا گیا۔ جس کا ویڈیو اس خاتون نے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ انسٹاگرام میں شیئر کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے ۔سوشل میڈیا پر عوام اپنی رائے پیش کرتے ہوئے مختلف انداز میں تنقید بھی کررہے ہیں۔ فوڈ سیفٹی حکام کی جانب سے مسلسل ہوٹلس، رسٹورانٹس اور مٹھائی کی دکانات پر چھاپے مارتے ہوئے انہیں خلاف ورزی کرنے پر جرمانے بھی عائد کرنے کے باوجود اس طرح کے واقعات پیش آنا فوڈ سیفٹی حکام کے لئے ایک چیالنج بن کر رہ گیا ہے اور ان کی کارروائیوں کے باوجود قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر فوڈ سیفٹی حکام پر سوالیہ نشان بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ ش