نئی دہلی:حکومت نے آن لائن نیوز پورٹل اور آن لائن مشمولات فراہم کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ان کو ریگولیٹ کرنے کے لئے انہیں وزارت اطلاعات و نشریات کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کابینہ سکریٹریٹ نے چہارشنبہکے روز اس سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا۔اس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد نیوز پورٹل کے ساتھ ہی تفریحی ویب سائٹ اور نیٹفلکس اور ایمیزون پرائم جیسے پلیٹ فارم وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت آچکے ہیں۔ اس کے لئے حکومت نے (کام کاج کی تقسیم) قواعد 1961 میں ترمیم کی ہے ۔ یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذ کردی گئی ہیں۔
