چار افراد گرفتار، 9 کروڑ 80 لاکھ روپئے ضبط ، کمشنر پولیس سائبرآباد اسٹیفن رویندرا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر ملک بھر میں چلائے جارہے بڑے دھوکہ دہی کے ریاکٹ کو سائبرآباد پولیس نے بے نقاب کردیا اور 4 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 9 کروڑ 80 لاکھ روپئے رقم کو ضبط کرلیا ۔ جو ملک میں سائبر دھوکہ دہی میں ضبط کی گئی سب سے بڑی رقم اور منفرد کارروائی بتائی جارہی ہے ۔ اس سلسلہ میں کمشنر پولیس سائبرآباد مسٹر اسٹیفن رویندر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ آن لائن ٹریڈنگ کے نام پر بین ریاستی ٹولی عام شہریوں کو دھوکہ دے رہی تھی ۔ اس ٹولی کے خلاف گذشتہ سال ڈسمبر میں ایک شکایت درج کی گئی تھی اور سائبر کرائم پولیس نے تحقیقات کے دوران اس ٹولی کو بے نقاب کرتے ہوئے 4 افراد 32 سالہ ابھیشک جین ساکن مغل سرائے اترپردیش 35، سالہ پون کمار ساکن رائے پور راجستھان ،39 سالہ اکاش رائے ساکن ادئے پور اور 38 سالہ کرشنا کمار ساکن عالم پور مغل سرائے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے 9 کروڑ 81 لاکھ روپئے نقد رقم 7 سیل فون اور 2 لیاپ ٹاپ کو ضبط کرلیا ۔ کمشنر پولیس نے بتایا کہ ابھیشیک جین نے مارکٹ باکس نامی ایک اپلیکیشن کو تیار کیا اور مختلف سوشیل میڈیا ذرائع سے اس کو عام کردیا اور اس ایپ کے ذریعہ سرمایہ کرنے کی ترغیب اور زائد منافع کا لالچ دیکر شہریوں کو دھوکہ دینے لگا ۔ اس نے اپلیکیشن کو اس نے سیبی پر رجسٹرڈ نہیں کروایا ۔ اس ایپ کے ذریعہ جو فرضی ہے تقریباً 3 ہزار ٹریڈرس نے اپنا نام رجسٹرڈ کیا اور سرمایہ کر رہے تھے ۔ جیسے ہی مرچنٹ کی جانب سے سرمایہ کیا جاتا ہے تو فوری ابھیشیک اس کی تفصیلات مرچنٹ پول اکاونٹ ( ایم پی اے ) کو پون کمار ایرجاپتی کو روانہ کرتا تھا اور اس کے ساتھ ہی بنک اکاونٹ کی تفصیلات ہوجاتی اور آکاش رائے کو روانہ کردی جاتی ۔ جیسے ہی گراہک کی جانب سے مارکٹ باکس کے ذریعہ سرمایہ کیا جاتا تو بنک کھاتے میں جمع رقم کو فوری مختلف بنک کھاتوں میں منتقل کردیا جاتا ۔ پرجاپتی اور آکاش بنک کھاتے فراہم کرتے ہوئے فرضی بنک کھاتوں میں رقم کو منتقل کردیا کرتے تھے ۔ اور کشن کمار ان بنک کھاتوں سے رقم کو نکال کر ابھیکیک جین کے حوالے کردیا کرتا تھا ۔ جس کیلئے تینوں 10 فیصد کمیشن حاصل کرتے تھے ۔ سائبر کرائم پولیس نے اس چار رکنی ٹولی کو مغل سرائے علاقہ اترپردیش سے گرفتار کرلیا ۔ ع