آن لائن پب جی ٹورنمنٹ کے خلاف پولیس سے شکایت

   

حیدرآباد 21اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پروگریسیو یوتھ لیگ کے ارکان نے سی سی ایس سائبرکرائم سے شکایت کرتے ہوئے منگل کو ہونے والے آن لائن پب جی ٹورنمنٹ کو روکنے کیلئے مداخلت کی خواہش کی ہے ۔ان اراکین نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ آسانی کے ساتھ رقم حاصل کرنے کے لئے نوجوانوں کو گمراہ کیاجارہا ہے اور ان کو اس کھیل کو کھیلنے کے لئے رجسٹریشن کے لئے 30روپئے انٹری فیس لی جارہی ہے ۔یہ فیس پے ٹی ایم کے ذریعہ لی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ کے آرگنائزرس اس کھیل میں ہر فرد کو ہلاک کرنے پر10 روپئے اور ہر چکن ڈنرکے لئے 200روپئے کی پیشکش کر رہے ہیں۔انہوں نے ٹورنمنٹ کے آرگنائزرس کے خلاف فوری کارروائی کرنے کامطالبہ کیا جو سوشیل میڈیا پراس کھیل کی تشہیر کر رہے ہیں۔ان افرادنے پولیس سے اپیل کی کہ وہ نوجوانوں کو ان کے جھانسہ میں آنے سے بچائیں۔